Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

پی سی بی کا 18 خواتین کرکٹرز کیلئے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان

شائع 05 جون 2020 02:20pm

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے 18 خواتین کرکٹرز کیلئے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا، کھلاڑیوں کے معاوضوں، میچ فیس اور انعامی رقم میں بھی اضافہ کردیا گیا۔

پی سی بی کی جانب سے ویمن کرکٹرز کیلئے سنٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا گیا۔ بسمہ معروف، جویریہ خان اور ڈیانا بیگ کی ترقی جبکہ انعم امین اور عمیمہ سہیل کو بھی کنٹریکٹ مل گیا، 9 خواتین کرکٹرز نئی تشکیل کردہ ایمرجنگ کٹیگری میں شامل ہیں۔

کٹیگری اے میں بسمہ معروف، جویریہ خان، کٹیگری بی میں عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، سدرہ نواز، کٹیگری سی میں انعم امین، ناہیدہ خان، عمیمہ سہیل اور ندا ڈارشامل ہیں۔

کٹیگری اے کے معاوضوں میں 33 فیصد، بی میں 30 فیصد جبکہ سی کٹیگری میں 25 فیصد اضافہ کردیا گیا، ڈومیسٹک ایونٹ کی میچ فیس اور انعامی رقم میں 100 فیصد جبکہ ڈومیسٹک ڈیلی الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پی سی بی نے 2020-21 سیزن کیلئے بسمہ معروف کو کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div